تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر دو ٹوک موقف اپنا لیا۔ اسلام آباد میں قومی کرکٹرز کے اعزاز میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ


اگر آئندہ پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ کیلئے بھارت نہیں آیا تو پاکستان بھی جواب میں ورلڈکپ کیلئے انڈیا نہیں جائے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پاکستان آئندہ برس انڈیا میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا تو دیکھا گا کون؟،

ہم ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل کھیل کر آئے ہیں، چیئرمین نے کہا کہ بھارتی بورڈ یا ایشین کرکٹ کونسل سے پاکستان میں بلو شرٹس کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کے حوالے سے تاحال

کوئی بات نہیں ہوئی لیکن جب بھی موقع ملے گا ہم یہ ضرور کہیں گے۔رمیز راجہ نے کہا کہ گزشتہ سال ورلڈکپ، پھر ایشیاکپ میں ہم نے بھارت کے بلین ڈالر اکانومی بورڈ کو شسکت دی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں