تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے عمران خان کے ساتھ ماضی کی یادیں تازہ کر دیں. ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے بتایا ہے کہ ایک بار عمران خان انہیں بارمیں لے گئے جہاں ان سے ہاتھ ملانے کی خواہش مند لڑکیوں کی لائن لگ گئی تھی


انہی لڑکیوں میں سے ایک کے پاس اپنا ذاتی جہاز بھی تھا. وسیم اکرم کے مطابق عمران خان نے بارمیں دودھ کا گلاس پیا کیونکہ مشروب مغرب انہوں نے کبھی نہیں پیا تھا.

اس کے بعد ہم اس لڑکی کے پرائیویٹ جہاز پر ایک جزیرے پر چلے گئے. وہاں جا کر عمران خان اس لڑکی کے ساتھ بات چیت کرنے اس کے گھر کے اندر چلے گئے اور ہم باہر کھڑے دیکھتے رہ گئے.

یہ جنوبی امریکہ کا ایک جزیرہ تھا جس سے ہم واپس اپنے ہوٹل میں بھی نہیں آسکتے تھے. اور بس انتظار ہی کرتے رہ گئے، اور ہم کر بھی کیا سکتے تھے

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں