تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کو ورکشائر کاونٹی نے سیزن 2023 کیلئے سائن کرلیا ہے ۔ جبکہ اسپنر ظفرگوہر کو بھی گلوسٹر شائر نے 2024 تک کیلئے سائن کیا ہے۔ حسن علی ویٹالٹی ٹی ٹوئنٹی اور کاؤنٹی چیمپئن شپ کی جانب سے کھیلتے ہوئے بھی دکھائی دیں گے۔


اس موقع پر حسن علی کا کہنا تھا کہ وارکشائر کیساتھ جس معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں اس پر بے حد خؤش ہوں ۔ اور کاونٹی میں شرکت کیلئے بالکل بے تاب ہوں ۔ میرے لئے ایجبسٹن کا گراونڈ ہمیشہ سے فیورٹ رہا ہے کیونکہ

ادھر کھیلنا ہمیشہ اچھا ہی لگا ہے ۔ حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کاونٹی ٹیموں کو کامیابیاں دلوا سکتا ہوں۔ اِدھر بتاتے چلیں کہ

دوسری جانب اسپنر ظفر گوہر نے پچھلے سال کاونٹی چیمپئن شپ میں گلوسٹائر کی جانب سے بہترین باولنگ کرتے ہوئے نارتھمپٹن شائر کی ٹیم کے خلاف 10 وکٹیں حاصل کرکے حیران کرڈالا تھا،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں