تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے پاکستان کے لیے مزید کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سےملاقات کی درخواست کردی ہے۔ نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز” کے مطابق بلے باز عمر اکمل نے انٹرویو میں کہا کہ
عمر اکمل نے کہا کہ وہ اب کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ انہیں بغیر کسی وجہ کے نظر انداز کر رہی ہے، قومی کرکٹر نے رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”
چیئرمین سے چند چیزوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، رمیز بھائی مجھے آپ سے ملنا ہے، میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں”۔ عمر اکمل سے سوال کیا گیا کہ “آپ کے گھر سے قذافی سٹیڈیم کافی قریب ہے تو
آپ وہاں جاکر ملاقات کرلیں”، جس پر انہوں نے کہا کہ “سٹیڈیم کے باہر گارڈز ہوتے ہیں، اگر انہوں نے مجھے اندر ہی نا جانے دیا تو میری کیا عزت رہ جائے گی”۔