تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بارے میں ایک بڑا مشورہ دیا ہے، جب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے


اس وقت سے ہی بابر اعظم کی کپتانی پر کافی تنقید جاری ہے، شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کے پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی کپتانی کی وجہ سے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ناکام ہوئی ہے،

محمد عامر نے پاکستان کے جرنلسٹ شعیب جٹ کی ٹویٹ کو ری ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا کے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان شاداب خان کو ہونا چاہیے، اسکو بلے بازی گیند بازی اور فیلڈنگ سب کچھ آتا ہے”

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں