تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جب شاہین انجرڈ ہوئے تواندازہ تھا کہ اب ایک بڑا اوور لینا ہے، پاکستان کی بولنگ اور وکٹ کو دیکھ کر اندازہ تھا کہ ہمیں چیلنج ملے گا۔ میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
معین علی نے کہا کہ سوچا تھا پاکستان کو 160 سے زیادہ رنز نہیں کرنے دینا، مگر ہمارے بولرز نے کافی اچھا پرفارم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ حال ہی میں بہت کرکٹ کھیلی جس سے کافی اندازہ تھا،
جب آپ ایک حریف کے ساتھ زیادہ کھیلتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اب کیسے مقابلہ کرنا ہے۔ پاکستان میں اچھا کھیل کر آئے تھے جس کا اعتماد تھا، زیادہ کھیل کر
حریف کی حکمت عملی کا خوف نہیں رہتا۔ معین علی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت آپس میں زیادہ نہیں کھیلتے اس لیے دونوں کو زیادہ چیلنج لگتا ہے، پاکستان نے بہت اچھی باؤلنگ کی تھی۔