تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دےکر چیمپئن کا سہرا سجانے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عادل رشید کے والد کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے فائنل میں دونوں ٹیمیں ہی ہماری تھیں۔
ویڈیو میں عادل رشید کے والد کہہ رہے ہیں کہ ہمیں خوشی ہوئی کہ انگلینڈ کو ورلڈکپ کے فائنل میں فتح ہوئی تاہم فائنل میں دونوں ٹیمیں ہماری تھیں، انہوں نے مزیدکہا کہ “الحمداللہ! انگلینڈ ٹیم میں موجود معین علی اور عادل رشید دونوں میرے بیٹے ہیں، دونوں کشمیری ہیں، پاکستان کے لوگوں کو بھی ان دونوں کھلاڑیوں پر فخر ہے”۔
England cricketer adil rasheed’s father pic.twitter.com/BlZaIrLwgd
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 13, 2022
شیئر کریں