تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو اب شاہین شاہ آفریدی کو بہت احتیاط سے چلانا ہوگا۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین اب ریسٹ پر ہے کیوں کہ شاہین کے گھٹنے کی انجری کے بعد ایک بار پھر اسی جگہ زور آیا ہے۔


لالہ نے کہا میرا خیال ہے کہ اب شاہین کو پورے 2 سے 3 ماہ ریکوری کیلئے لینا چاہئیں، اسے اپنی فیلڈنگ میں بھی خیال رکھنا چاہئے، کسی ایسی پوزیشن میں نہیں ڈائیو مارنا چاہئے جس کے بعد اسے ایک بار پھر ری ہیب پر جانا پڑا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین کو اب بہت احتیاط سے چلنا ہوگا اور پی سی بی کو بھی شاہین کو بہت احتیاط سے ہی چلانا ہوگا۔ دوسری جانب شاہین کے ان فٹ ہونے کے باوجود

ورلڈکپ کھیلنے سے متعلق قیاس آرائیوں پر شاہد آفریدی نے جواباً کہا ہے کہ شاہین اگر فٹ نا ہوتا تو ورلڈکپ کے فائنل میں 2 اوورز بھی نہیں لیتا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں