تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے خلاف براہ راست شو میں تبصرہ پڑھ کر غصے میں آگئے۔ وسیم اکرم نے نجی میڈیا کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ پڑھنے سے گریز کیا مگر


شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھری کھری سنادیں۔ وسیم اکرم نے شو میں صارف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک سوال کی صورت میں جو بدتمیزی تم نے کی اسے میں پڑھ کر بھی نہیں سنا سکتا لیکن

جو بدتمیزی تم نے کی ہے ، تمہیں کسی بڑے چھوٹے کی تمیز نہیں ہے، تم اپنے کھلاڑیوں سے بدتمیزی کررہے ہو کوئی شرم کوئی حیا نہیں ہے۔ تمہیں تمہارے والدین یہ سکھایا ہے،

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ’ اس سوال کو پڑھ کر مجھے شدید غصہ آرہا ہے میری خواہش ہے کہ تم میرے سامنے ہوتے‘۔ پھر میں تمہیں اسکا جواب اچھے سے دیتا

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں