تفصیلات کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور شاہین شاہ آفریدی کے ہونے والے سسر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ قومی ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی انجری پہلے والی ہے ، لیکن یہ انجری انشااللہ زیادہ سیریس نہیں ہو گی۔ نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز “کے مطابق


شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے بھی گھٹنے کی انجری ہوچکی ہے مجھے اندازہ ہے یہ انجری بہت زیادہ تکلیف دہ ہے، جب آپ اس انجری کو سرجری کے بجائے ٹریننگ سے کور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو

مسلز کو مضبوط کرنے میں بہت زیادہ وقت درکار ہوتا ہے اس میں تکلیف بھی بہت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شاہین شاہ کو جو انجری پہلے ہوئی تھی وہی

انجری ہوئی ہے لیکن یہ انجری انشااللہ زیادہ سیریس نہیں ہوگی، شاہین بہت جلد کور کرجائے گا، واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کے اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہیں کرسکے تھے،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں