تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ٹی 20ورلڈکپ فائنل میچ ہارنے کے بعد بیان آ گیا ہے ، فائنل میچ میں پھر سے انجرڈ ہونے والے پاکستان کے تیز گیند باز شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ “اس ملک کیلئے ہمارا سب کچھ حاضرہے”۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ سے قبل انجرڈ ہونے والے پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ کے خلاف پھر سے انجرڈ ہو گئے تھے جس کے باعث
وہ اپنے 2 آخری اہم اوور نہ کرا سکے، جس کے باعث انگلینڈ اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، پاکستان کے ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ
“اس ملک کیلئے ہمارا سب کچھ حاضر ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مجھے اس ٹیم کا حصہ بننے پر بہت فخر ہے ، ہم نے اپنا بہترین دیا اور انشاللہ ہماری محنت جاری رہے گی”۔