تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان سے2 کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔ پاکستان کے شاداب خان اور شاہین آفریدی ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں جبکہ
انگلینڈ کے جوز بٹلر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ورلڈ چیمپئن ٹیم سے سیم کرن، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔بھارت کے ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، زمبابوے کے سکندر رضا ، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، جنوبی افریقہ کے اینرخ نورکیا بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔بھارت کے ہاردک پانڈیا کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔
شیئر کریں