تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ فائنل کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر انگلینڈ کی ٹیم کو مبارک ہو، ہمیں ایسا لگا جیسے ہر کوئی ہمیں سپورٹ کرنے کے لیے یہاں آیا ہے جس پر وہ کراؤڈ کے بہت شکر گزار ہیں۔


انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار میچوں میں ٹیم نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی ہے وہ ناقابل یقین ہے۔ میں نے لڑکوں سے کہا تھا کہ وہ آزادی کے ساتھ اپنا قدرتی کھیل کھیلیں۔

ہم 20 رنز کم تھے لیکن آخری اوور تک لڑنا ناقابل یقین تھا۔ کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری باؤلنگ دنیا کی بہترین باولنگ میں سے ایک ہے لیکن بدقسمتی سے شاہین کی انجری کی وجہ سے

فائنل کے مختلف نتیجے کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔ اگر شاہین آفریدی کو انجری نہ ہوتی تو نتیجہ مختلف بھی ہو سکتا تھا۔ ہماری ٹیم کے ہر اپنا سو فیصد دیا جس پر مجھے ناز ہے

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں