تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر انگلینڈ چیمپئن بن گیا۔ آئی سی سی کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے مجموعی انعامی رقم 56 لاکھ ڈالرز رکھی گئی تھی، آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی
فاتح ٹیم کو 16 لاکھ امریکی ڈالرز ( 35 کروڑ 15 لاکھ 93 ہزار 280 پاکستانی روپے)ملیں گے جبکہٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی رنرز اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز(17 کروڑ 57 لاکھ 96 ہزار 640 پاکستانی روپے)ملیں گے۔
اعلان کے مطابق سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو بھی 4 ، 4 لاکھ امریکی ڈالرز جبکہ سپر 12 مرحلے میں ہر جیت پر40 ہزار امریکی ڈالرز دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب
سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی8 ٹیموں کو 70، 70 ہزار امریکی ڈالرز دیئے جائیں گے جبکہ پہلے راونڈ میں باہر ہونے والی ہر ٹیم کو 40 ہزار امریکی ڈالرز دیئے جائیں گے۔ یعنی پاکستانی ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز(17 کروڑ 57 لاکھ 96 ہزار 640 پاکستانی روپے)ملیں گے۔