تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ورلڈ کپ نہ جیتنے پر پاکستانی شائقین کرکٹ سے معافی مانگ لی۔ ورلڈ کپ فائنل کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں شاداب خان نے قومی ٹیم کی مسلسل حمایت کرنے پر شائقین کرکٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
شاداب نے کہا کہ ہم نے اپنا سب کچھ دیا لیکن آپ کے لیے ٹرافی نہیں جیت سکے، ہم اسکے لیے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ
بحیثیت ٹیم بہتر بنیں گے اور مزید مضبوطی سے واپسی کی پوری کوشش کریں گے۔ شاداب خان نے اپیل کی کہ ان پر یقین کرنا کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ مداحوں کا یقین ہی ہمیں مضبوط بناتا ہے۔
شیئر کریں