تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں کافی شدت کے ساتھ گردش کر رہی ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں اور مبینہ طور پر انہوں نے اپنے راستے بھی الگ کر لیے ہیں لیکن اب اس معاملے پر


شعیب ملک نے خاموشی توڑ تے ہوئے مختصر جواب دیاہے ۔ پاکستانی کرکٹ سٹار شعیب ملک نے اپنے اور اہلیہ کے تعلقات کے مبینہ تعلق کے اختتام کے بارے میں چلنے والی افواہوں پر گہرائی میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور

سوال کے جواب میں مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” افواہوں کو نظر انداز کریں “ ۔ شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 کیلئے کراچی کنگز میں بھی شمولیت اختیار کر لی ہے تاہم

ان کے بارے میں ان افواہوں نے اس وقت تیزی پکڑی جب انڈین میڈیا نے پاکستانی کرکٹر کے ایک مشترکہ دوست کی جانب سے طلاق کی خبروں کی تصدیق پر دعوے کیئے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں