تفصیلات کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع ‘ کے مطابق آسٹریلوی محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز فائنل کے موقع پر آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بارش ہونے کا 95 فیصد امکان ہے۔ محکمے کی طرف سے سوموار کے روز بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فائنل میچ کو مقررہ دن پر کرانا ہی ان کی پہلی ترجیح ہو گی۔ ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق میچ مکمل کرنے کے لیے اننگز میں کم از کم دس، دس اوورز کا کھیل لازمی ہونا ہے۔

بارش ہونے کی صورت میں میچ ریزرو ڈے پر وہیں سے شروع ہو گا جہاں بارش کی وجہ سے رکے گا۔ اگر بارش کی وجہ سے بالکل بھی کھیل ممکن نہ ہوا تو پھرفائنل میں پہنچنے والی

دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میلبرن میں تین میچ پہلے بھی منسوخ ہو چکے ہیں،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں