تفصیلات کے مطابق بابراعظم اور محمدرضوان ، دونوں کیلئے مشکلات لانے والا پاکستانی کھلاڑی جس کا نام محمد حارث ہے ویسے رضوان اور بابر کے اوپننگ جوڑی کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا تھا مگراب سیمی فائنل سے قبل اب یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ پاکستان کا اوپننگ سلوٹ سیمی فائنل میں تبدیل ہونے جارہا ہے۔
اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ پچھلی دو سے تین سیریز میں بابراعظم بطور اوپنر کارکردگی دینے میں بُری طرح ناکام جارہے ہیں۔ تبھی سوشل میڈیا پر بابراعظم کے حؤالے سے کافی تنقید بھی جاری تھی۔
کرکٹ شائقین کا کہنا تھا کہ کپتان بابراعظم کو چاہیے کہ خود نمبر تین پر آئے اور محمد حارث کو رضوان کیساتھ موقع فراہم کرنا چاہیے۔ حارث نے ورلڈ کپ کے دومیچوں میں حصہ لیا ہے اور
دونوں میچوں میں اپنی دلیرانہ بلے بازی کے سبب لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے، ذرائع کے مطابق بابراعظم نمبر تین پر آنے کو تیار نہیں ایسے میں محمد رضوان کو ہی قربانی کا بکرا بنایا جاسکتا ہے ۔