تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈز کی جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ اور پاکستان کے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا طوفان اُمڈ آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک دن پہلے تک پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات اگر مگر پر تھے لیکن

اتوار کی صبح ہونے والے میچ میں نیدر لینڈز نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر پاکستان کیلئے سیمی فائنل میں جانے کا راستہ ہموار کر دیا تھا ، جس کے بعد پاکستان کو صرف بنگلہ دیش کو ہرانا تھا اور سیمی فائنل کا ٹکٹ کنفرم۔

پاکستان نے ایسا ہی کیا اور بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے سیمی فائنل میں پہچنے کے بعد میمز کا دلچسپ طوفان آگیا ہے،

جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے شائقین بھارتی فینز کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا ہے کہ “جنوبی افریقہ کے کرکٹ فینز سے زیادہ کوئی اس وقت رو رہا ہے تو وہ انڈین فینز ہیں”

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں