تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سُپر سٹار آل راؤنڈر شاداب خان نے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا بڑا ریکارڈ برابر کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شاداب خان اور شاہد آفریدی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باولر بن گئے۔


شکیب الحسن کو آوٹ کرنے کے بعد شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔ شاداب خان 97 وکٹیں نے 82 میچز میں مکمل کیں۔

شاداب خان نے بنگلا دیش کے خلاف 4 اوورز میں صرف 30 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کی۔ شاہد آفریدی نے 98 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 97 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں