تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کے لیے حیران کن پیغام جاری کیا ہے اور کپتان بابر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ ون ڈاؤن آکر نمبر 3 پر بلے بازی کرلیں۔ بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد شاہد آفریدی نے
شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھ دیا کہ بابر اعظم ہمیں ٹاپ آڈر میں فائر پاور کی بہت ضرورت ہے ان بلے بازوں کی جو انٹینٹ دکھا رہے ہیں جیسے حارث اور شاداب۔
حارث کو رضوان کے ساتھ اوپننگ کروانے پر غور کریں اور آپ ون ڈاؤن آکر کھیل لیں اور پھر اپنے بیسٹ ہٹر شاداب کو لائیں۔ آپ کو میچ جیتنے کے لئے بضد ہونا چاہیے اور
بلے بازی لائن اپ کو بیلنس کرنے کے لئے فلیکسبل بھی ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ پاکستان سیمی فائنل کے لئے کوالفائی کر چکا ہے۔ پاکستان اپنا سیمی فائنل نیوزی لینڈ کے خلاف 9 نومبر کو ہی کھیلے گا۔