تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022ء میں جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے خلاف پاکستانی بیٹر محمد حارث کی جارحانہ بلے بازی پر بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہواگ نے کہا کہ ’جس طریقے سے محمد حارث نے بلے بازی کی اس کا مستقبل کافی روشن ہے،


سہواگ کا کہنا تھا کہ آپ جنوبی افریقا کے خلاف آسٹریلیا کی وکٹ پر بھلے ہی 28 رنز بنائیں لیکن وہ 60 رنز کے برابر ہیں‘۔ وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ ’محمد حارث اگر آرام سے کھیلیں تو آؤٹ نہیں ہوتے اور

مزید رنز بنا لیتے لیکن جس انداز سے کھیلے وہ بہت کمال ہے‘۔ سابق بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ’ اگر محمد حارث ایسے ہی کھیلتے رہے تو یہ بابر اور رضوان کو

نیچے آنے پر مجبور نہ کردیں کہ میں اوپر آتا ہوں آپ نیچے آئیں۔ یاد رہے کہ محمد حارث نے جنوبی افریقا کے خلاف 11 گیندوں پر 28 رنز بنائے تھے اور بنگلادیش کے خلاف 18 بال پر 31 رنز بنائے،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں