تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کپتانی کو لیکر غیر ضروری تنازعہ نہیں بنانا چاہیے، اگر کچھ خامی ہے تو ساتھی کھلاڑی اسکی خامی کو کور اپ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر اور رضوان کی جوڑی نمبر ون ہے، دونوں نے پاکستان ٹیم کو بہت کامیابیاں دلوائی ہیں،


بابر اعظم کی کپتانی پر بہت تنقید ہو رہی ہے، بابر اعظم نے ڈومیسٹک سطح پر بڑی دیر تک کپتانی نہیں کی، وہ ملنے والی ذمہ داری پر اچھا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ غلطیاں سب سے ہوجاتی ہیں،

مینجمنٹ کو چاہیے کہ وہ غلطی کرے تو اس کو سمجھائیں۔ محمد حفیظ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم سے غلطیاں ہوئیں، اسی وجہ سے شکست ہوتی ہے جس کے ذمہ دار کھلاڑی ہی ہوتے ہیں کیونکہ وہ ہی گرائونڈ میں ہوتے ہیں۔

جس طرح زمبابوے سے ہار ہوئی وہ قبل برادشت نہیں ہے، فینز سے زیادہ شکست پر پلئیرز تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ زمبابوے سے شکست کو ہم اپ سیٹ نہیں کہہ سکتے، زمبابوے نے پورے چالیس اوور بہترین کرکٹ کھیلی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں