تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے کہا ہے کہ دعا کریں گے کہ پاکستان اب سیمی فائنل میں پہنچ جائے، جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی سے مورال بلند ہوا ہے۔ سڈنی میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ
میچ کی صورتحال کو دیکھ کر اننگز کھیلنا پڑتی ہے، جب ابتدائی بلے باز جلدی آؤٹ ہوجاتے ہیں تو لمبی اننگز کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ افتخار احمد نے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ پر کافی تنقید ہوتی ہے لیکن
جو صورتحال ہوتی ہے اس کے مطابق کھیلتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان اور مینجمنٹ نے مجھے بس یہی کہا کہ مومینٹم کو آخری تک لے کر جانا ہے۔ افتخار احمد نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی بہت تیز گیم ہے،
کبھی کبھی تو آتے ہی تیز کھیلنا پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افتخار احمد نے ساؤتھ افریقا کے خلاف 35 گیندوں پر 51 رنز بنائے تھے۔