تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ایک بڑا میچ کھیلا گیا۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے۔ ٹیم کا اسکور 185 تک پہنچانے میں شاداب خان، افتخار احمد، محمد حارث اور محمد نواز نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ساوتھ افریقہ کو پاکستان نے ایک بڑے مارجن سے شکست دی ہے مگر اصل بات یہ آتی ہے کہ

کیا اس جیت کا پاکستان کو کوئی فائدہ بھی ملے گا ؟ اگر پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان کے 4 میچز کے بعد 4 پوائنٹس ہیں اور افریقہ کے 4 میچز کے بعد 5 پوائنٹس ہیں۔

بظاہر افریقہ بہتر پوزیشن میں نظر آتا ہے لیکن اگر افریقہ اپنے اگلے میچ میں نیدر لینڈ کے خلاف ہار جاتا ہے یا میچ بارش کی نظر ہوجاتا ہے یا پھر بھارت زمبابوے سے ہار جاتا ہے تو پاکستان سیمی فائنل میں جا سکتا ہے۔

یا پھر زمبابوے ، بھارت کو ہرا کر اپ سیٹ بھی کر سکتا ہے جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں