تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابراعظم کافی ڈرپوک کپتان ثابت ہوا ہے وہ رسک نہیں لیتا، اسے چوتھے نمبر پر آنا چاہیے تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش ٹیم کے مسائل پاکستان سے زیادہ ہیں، پاکستانی ٹیم کچھ دیکھنا بھی نہیں چاہتی،
بابراعظم کو چوتھے نمبر پر آنا چاہیے تھا، فخر زمان اور رضوان سے اوپننگ کروانی چاہیے تھیی، ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم انتہائی ڈرپوک کپتان ثابت ہوا ہے وہ رسک نہیں لیتا،
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں جب آپ محفوظ کھیلتے ہیں تو دوسری ٹیم آپکو قریب نہیں آنے دیتی، ہم ٹی 20 کو بھی ٹیسٹ میچ بنا کے رکھ دیتے ہیں۔
شیئر کریں