تفصیلات کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ  کھلاڑیوں کو چاہیے کہ اگر مگر کی صورتحال سے متعلق سوچنے کے بجائے اپنے اگلے 2 میچز جیت کر دکھائیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ان لڑکوں سے بس اب یہ ہی چاہتا ہوں کہ بارش ہو یا نہ ہو، صورتحال جو بھی ہو


بس اب یہ لڑکے ہمیں جنوبی افریقا کے خلاف میچ جیت کر دکھادیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کا میچ ایک تگڑا میچ ہوگا کیوں کہ مخالف ٹیم بہت تگڑی ہے،  اور ایک میچ بھی نہیں ہاری ہے

ہمارے کھلاڑی اب ہمیں جنوبی افریقا اور اس کے بعد بنگلادیش کے خلاف اچھا پرفارم کرکے دکھائیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی ٹیم افریقا کے خلاف جیت گئی تو یہ بہت بڑی جیت ہوگی،

ہمارے لیے اور ہماری عوام کے لیے یہ 2میچز بہت اہم ہیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس ورلڈکپ کے ایک سال بعد او ڈی آئی ورلڈکپ ہےمینجمنٹ کو چاہیے اس کے لیے سوچ سمجھ کر ٹیم بنائے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں