تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں پاکستان کی T20 ورلڈ کپ 2022 کی مہم خراب رہی ہے، ٹیم انڈیا اور زمبابوے کے خلاف اپنے پہلے تین میچوں میں سے دو ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کافی کم ہو گئے ہیں۔ بابر اعظم دنیا کے ٹاپ بلے بازوں میں سے ایک ہیں، لیکن
بابر اعظم آسٹریلیا کوئی خاطر خواہ بلے بازی نہیں کر سکے، ناقص کارکردگی نے پاکستان کے کرکٹ شائقین کو سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا تین ماہ پرانا بیان یاد دلا دیا ہے۔
اسی سال جولائی میں دو بار ورلڈ کپ جیتنے والے آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا تھا کہ ’’اگر بابر اعظم کے لیے یہ زبردست ٹورنامنٹ نہیں ہوا تو مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان جیت سکتا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ بابر اعظم کی زیرقیادت پاکستانی ٹیم 3 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیبل ٹاپرز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی، میگا ایونٹ کا ان کا آخری میچ 6 نومبر کو بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ہے۔