تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اپنے ہوٹل روم کی ویڈیو لیک ہونے پرشدید ناراض ہوگئے۔ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی نے اپنے ہوٹل کے روم سے لیک ہونے والی ویڈیو شیئر کی جس میں ویڈیو بنانے والے نے بتایا کہ یہ ہوٹل میں کوہلی کے روم کی ویڈیو ہے۔
ویڈیو میں بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کے ذاتی سامان، کٹس، پرفیومز اور جوتوں سمیت دیگر چیزوں کو دکھایا گیا ہے۔ ویرات کوہلی نے یہ ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے شدید ناراضی کا اظہار کیا اور
لکھا کہ وہ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے مل کر بہت خوش اور جذباتی ہوتے ہیں اور وہ بھی ان سے مل کر انہیں سراہتے ہیں۔کوہلی نے کہا کہ لیکن
یہ ویڈیو بہت ہوشربا ہے جس نے مجھے میری پرائیویسی کو لے کر تشویش میں ڈال دیا ہے، اگر میرے ہوٹل کے روم میں میری کوئی پرائیویسی نہیں تو پھر میں کس جگہ کو اپنی پرائیویسی کے لیے دیکھوں؟
Virat Kohli has shared disturbing footage of what appears to be strangers recording a video in his hotel room.
📸 Instagram/virat.kohli#T20WorldCup pic.twitter.com/Cq9Dr2uzWc
— Nic Savage (@nic_savage1) October 31, 2022