تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، شاہد آفریدی نے کپتان بابر اعظم کی حالیہ پرفارمنس پر تبصرہ کیا ہے۔ شاہد آفریدی کی جانب سے بابر اعظم کی حمایت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ


دو سے تین بُرے میچز آپ کو برا کھلاڑی نہیں بنا دیتے، بابر اعظم ہمارا بہترین اور مسلسل بہتر کھیل پیش کرنے والا کھلاڑی ہے، بابر اعظم کو اپنی فارم میں واپس آنے کے لیے ہماری سپورٹ کی سخت ضرورت ہے، بابر جَلد ہی ایک بڑی میچ وننگ اننگز کے ساتھ واپس لوٹیں گے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں