تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں پر تنقید تو ہوتی ہے، لوگوں کا کام ہے کہنا، وہ تو کہتے ہیں۔ پرتھ میں حارث رؤف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوروں کی باتیں سننے سے بہتر ہے اپنے کھیل پر فوکس کریں،


ہم ٹورنامنٹ کھیلنے آئے ہیں، ہمارا فوکس ٹورنامنٹ پر ہے۔ حارث رؤف نے کہا کہ ٹیم میں کافی گفتگو ہوئی ہے کہ اگلے میچز میں کیسے کھیلنا ہے، ہر پلیئر اگلے میچز میں اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرے گا۔

کرکٹ میں اپ ڈاون ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا دکھی ہوتے ہیں، جیسا چاہتے تھے ویسی شروعات نہیں ہوسکی۔ آپس میں بیٹھ کر بات کر کے غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں،

ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے، کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں اچھا کھیلیں، ٹیم میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا کافی ضروری ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں