تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھی پاکستان ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھادیئے ہیں، سابق ہندوستانی کپتان کا کہنا تھا کہ وسیم جونیئر بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جیسا ہے، اسے بھارت کے خلاف چانس دینا چاہیے تھا۔ نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز “کے مطابق سابق انڈین کپتان
سنیل گواسکر نے کہا کہ وسیم نیا ہے لیکن میرا آئیڈیا ہے کہ وہ شاٹس کے ساتھ آپ کو اچھے اوورز دے سکتا ہے، انڈیا کے خلاف وسیم کو نہیں کھلایا لیکن دو اسپنرز کھلائے، یہ سڈنی میں تو ٹھیک لیکن
دوسرے وینیوز پر ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق اگر ان کے پاس وسیم جونیئر جیسا سیم کرسکتا ہو اور 2 شاٹس بھی مارتا ہو تو اسے کھلائیں اور اس میں بھرپور ٹیلنٹ ہے۔
پاکستان کا مڈل آرڈر بیٹنگ سیٹ نہیں، پہلے فخر زمان نمبر تین پر تھے اب وہ صرف اسکواڈ میں ہیں۔ اگرچہ شان مسعود رنز کر رہے ہیں لیکن پاکستان کی سلیکشن بلکل بھی درست نہیں،