تفصیلات کے مطابق پاکستان کو زمبابوے کے خلاف ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اچھے ٹوٹل پر زمبابوے کو روکنے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ کے ٹاپ آڈر کے آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آڈر میں پھر سے کولیپس دیکھنے کو ملا۔


وہاب ریاض نے سلمان بٹ کے چینل پر قومی ٹیم کی سلیکشن پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے ہم دیکھ رہے تھے کہ

یہ چیزیں چل رہی ہیں مڈل آڈر پرفارم نہیں کر پا رہا۔ شعیب ملک کو ٹیم میں لے کر کیوں نہیں گئے۔ انہوں نے چیف سلیکٹر کو ٹرول کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ دیکھنا پڑے گا کہ

لیپ ٹاپ کا پروسیسر ٹھیک سے کام نہیں کررہا اس کو چیک کرنا پڑے گا جس پر سلمان بٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو لیپ ٹاپ میں سیری ہوتی ہے ناں یہ اس کو بھی چپ کروا دیتے ہوں گے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں