تفصیلات کے مطابق لیجنڈری فاسٹ باؤلر شعیب اختر پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ گروپ 2 کے میچ میں پاکستان کی زمبابوے کے ہاتھوں شرمناک شکست پر کافی ناراض ہیں۔ اس میچ پر اپنے تجزیے کے دوران شعیب اختر نے ٹیم کی حکمت عملی پر تنقید کی اور کہا کہ بابر اعظم اچھے کپتان نہیں ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں، اور میں اسے دوبارہ کہہ رہا ہوں اپنے اس ٹاپ اور مڈل آرڈر کے ساتھ، ہم بڑی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں لیکن ہم مسلسل نہیں جیت سکتے،

بابر اعظم ایک برا کپتان ہے، پاکستان ورلڈ کپ سے تقریباً باہر ہوچکا ہے، بابر کو ون ڈاون بیٹنگ کرنی چاہیے، شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس میں بڑی خامی،

اور مینجمنٹ میں بڑی خامیاں، ہم آپ کا ساتھ دیں گے، لیکن آپ یہ کس برانڈ کی کرکٹ کھیل رہے ہیں؟، آپ صرف اس امید پر بڑے ٹورنامنٹ میں نہیں جاسکتے کہ مخالف ٹیم آپ کو جیتنے کا موقع دے گی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں