تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز شان مسعود نے کہا ہے کہ وہ آخر تک کھڑے ہونے اور ٹیم کے لیے میچ ختم نہ کر پانے پر بہت مایوس ہیں۔ شان نے میچ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنی ٹیم کے لیے میچ فنش نہ کر پانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔


شان نے کہا کہ “میں ایک ایک گیند کر کے کھیلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں میچ کو فنش کرنے اور اسے اپنے اوپر لینے کے لئے ایک مہذب پوزیشن میں تھا۔

یہ وہ میچ ہیں جو آپ کو اپنے ملک کے لیے جیتنے چاہئیں، خاص طور پرجب آپ اپنی ٹیم کے آخری سپیشلسٹ بیٹسمن بچے ہوں اور میں اس پر بہت مایوس ہوں۔

آؤٹ ہونے کا یہ ایک مضحکہ خیز طریقہ تھا لیکن میں میچ فنش نہ کرنے کی ذمہ داری لیتا ہوں،‘‘ شان 38 گیندوں پر 44 رنز بنا کر سکندر رضا کی گیند پر سٹمپ ہو گئے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں