تفصیلات کے مطابق سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف زمبابوے کی کامیابی کے ایک روز بعد بھی حیرانگی کا اظہار کر دیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے ٹوئیٹ کی کہ’ صبح اٹھنے کے بعد بھی میں حیران ہوں کہ


جس طرح زمبابوے نے رنز کا دفاع کیا، پاکستان کے خلاف دفاع زمبابوے کی ٹیم کی مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ سابق ویسٹ انڈین کپتان نے مزید لکھا کہ زمبابوے ٹیم نے گزشتہ رات اسٹار ٹیم کی طرح کھیل پیش کیا تھا، وہ ٹیم آف سٹارز نہیں ہے، وہ جیت کے مستحق تھے‘‘

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں