تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس گیم اویرنس نہیں ہے اسی وجہ سے زمبابوے سے بھی میچ ہارے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں بات کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں جو ٹیم پاور پلے میں اچھا کھیلے گی وہ ہی جیتے گی۔
عماد وسیم نے کہا کہ میں نے کل بھی کہا تھا جو پاور پلے جیتے گا وہ گیم بھی جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب آصف علی کو تو اوپنر نہیں بھیج سکتے، شرجیل کو فٹنس کی وجہ سے نہیں سلیکٹ کرتے،
عرصہ سے فٹنس ایشوز سن رہے ہیں، مگر یہ کوئی جواز نہیں ہے۔ قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ صرف فٹنس ہی گیم جیتنے کے لیے کافی نہیں ہے۔
اگر کوئی کھلاڑی فٹ نہیں اور پاکستان کو جتوا دے آپکو یہ چیز چاہیے یا کوئی کھلاڑی فٹ تو مگر پاکستان کو ہرواتا رہے وہ چاہیے، آپکو ٹیم میں میچ ونرز چاہیے