تفصیلات کے مطابق شعیب اختر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر دلبرداشتہ ہوگئے ہیں اور اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ آج کا میچ بہت ہی شرمناک ہوا ہے، اور سلیکٹ کرو ایوریج لوگ، ایوریج ٹیم مینجمنٹ اور ایوریج پی سی بی کو سلیکٹ کرو، یہ تو ہونا ہی تھا۔


سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے بعد میں بہت زیادہ اداس ہوں، آپ لوگ زمبابوے سے بھی ہار گئے ہیں، اب آپ سوچیں گے ایسا ہوجائے ویسا ہوجائے، اب آپ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا بھی بہت مشکل سے کریں گے۔ میں نے پہلے ہی کہا یہ ٹیم پہلے راؤنڈ میں باہر ہو سکتی ہے،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں