تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ 27 اکتوبر بروز جمعرات کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی اور اس میچ کے لیے تین تبدیلیاں متوقع ہیں، پاکستان ٹیم نے چار فاسٹ باؤلرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے انڈیا کے خلاف ناقص کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے


گزشتہ کئی میچز سے آوٹ آف فارم آصف علی اور بھارت کے خلاف فیل ہونے والے حیدر علی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، محمد وسیم جونیئر اور فخر زمان کو حیدر علی اور

آصف علی کی جگہ شامل کرنے کا امکان ہے، اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا جا سکتا ہے،

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے
کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ،فخر زمان ،شان مسعود ،افتخار احمد ،محمد نواز ،شاداب خان ،محمد وسیم جونیئر ،نسیم شاہ ،محمد حسنین ،اور حارث رؤف شامل ہیں مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیا جائے گا

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں