تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کے لیے انڈر 19 سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہونے والے میچوں کے دوران ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کریں گے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق
تمام کھلاڑی 26 اکتوبر کو لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پانچ روزہ پری سیریز کیمپ کے لیے جمع ہوں گے جو 27 سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گا،
اس سے قبل اسکواڈ فیصل آباد 1 نومبر کو روانہ ہو گا۔ اس سکواڈ میں پی جے ایک کے ٹاپ پرفامرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
🚨 Pakistan U19 squads unveiled for Bangladesh series 🚨
Read more: https://t.co/BrxXze5T1e#PAKvBAN | #PakistanFutureStars pic.twitter.com/484daDmonq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 25, 2022