تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے میچ کے بعد ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ کو فوراً روک دینا چاہیے۔ سری لنکا سے ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفریس میں مچل مارش نے پاک بھارت میچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ


کرکٹ کا مقابلہ اس سے زیادہ بہتر نہیں ہو سکتا جو میلبرن میں دنیا نے دیکھا ہے۔ انہوں نے پاک بھارت میچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میچ ہمیشہ دیکھنے کے لیے ناقابل یقین ہوتا ہے،

اس کا حصہ بننا میرے لیے باعث مسرت ہو گا۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پاک بھارت میچ کے اس ہجوم میں رہنا اور اس کا حصہ بننا کیسا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ انڈیا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں