تفصیلات کے مطابق اس وقت کرکٹ مداح اس بات کی تلاش میں ہیں کہ آیا پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکے گی یا نہیں، زمبابوے اور ساوتھ افریقہ کے مابین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ بارش کی وجہ سے ڈرا ہوگیا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے،

اگر جنوبی افریقہ کی ٹیم یہ میچ جیت جاتی جو نظر بھی آرہا تھا کہ جیتنے والی ہے تو پھر پاکستان ٹیم کیلئے مشکل ترین صورتحال پیدا ہوسکتی تھی۔ پھر تو پاکستان کو اپنے باقی کے تمام ہی میچز جیتنے لازمی پڑتے،

ویسے ابھی بھی ایسی ہی صورتحال ہے پاکستان کو اپے تمام میچز جیتنا ہیں تو پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ پکی ہے مگر پھر بھی ایک میچ کی رعایت مل بھی سکتی ہے۔

تبھی پاکستانی شائقین کو ابھی گھبرانے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے ۔ بس پاکستان کا اصل اور کڑا مقابلہ ساوتھ افریقہ کیساتھ ہونے جارہا ہے ۔ جو کہ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا،

ابھی یہی امید کی جارہی ہے کہ اگر بارش پاکستان کیساتھ کوئی کھیل نہیں کھیلتی تو لازمی بات ہے کہ پاکستان آگے میچز میں تمام حریفوں کو ہرا کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ سیٹ کرلے گا،

اگر بھارت نے ساؤتھ افریقہ کو ہرا دیا اور پاکستان نے بھی ساؤتھ افریقہ کو ہرا دیا، اور باقی کے میچز جیت کر پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں