تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گئے اور ان تمام میچز میں آصف علی ٹیم کا حصہ رہے ۔ آصف علی جو ایشیا کپ میں کچھ نہ کر سکے تھے انھوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی کرکٹ مداحوں کو مایوس کیا،
اس سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ ان کو اب ورلڈ کپ اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔ پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 2 وارم اپ اور ایک مکمل میچ انڈیا کے خلاف کل کھیل چکا ہے۔ اور
ان تمام ہی میچز میں آصف علی کسی ایک میں بھی اچھی پرفارمنس دینے میں ناکام نظر آئے ہیں۔ ان سب کے باوجود پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق آصف علی کے دفاع کرنے کیلئے میدان میں امڈ آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا لوگوں کیلئے باہر بیٹھ کر تبصرے کرنا آسان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آصف علی فٹنس کے مسائل کا شکار ہیں جسکی وجہ سے وہ اپنا سو فیصد نہیں دے پارہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ
آصف علی جیسا جذبہ بہت کم کھلاڑیوں میں دیکھنے کو ملتا ہے جس طرح ملک اور ٹیم کی خاطر اپنی انجری کی پرواہ کیے بنا وہ کھیل رہے ہیں۔ ہمیں تنقید کی بجائے ان کے جذبے کو سرہانا چاہیے۔ نہ کہ تنقید کرکے اپنے کھلاڑیوں کا مورال ڈاون کریں۔