تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ ٹی 20 کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی ، شکست کی بات پرانی ہو چکی ، قومی ٹیم بھی جیت کو بھول کر آئندہ میچز کی تیاری میں مگن ہو گئی ہے لیکن امپائرز کے متنازعہ فیصلوں پر آوازیں اٹھنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
سابق کیوی آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ بھی امپائروں کے فیصلے سے ناخوش نظر آئے، گرانٹ ایلیٹ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں محسوس کرتا ہوں ورلڈ کپ کے بعد یہ قانون تبدیل ہو جائے گا ، سب ہی سوچنے پر مجبور ہیں کہ نو بال پر بولڈ ہونے والے کا رن لینے کا قانون تبدیل ہونا چاہئے ۔
Why do I feel like there will be a rule change post this World Cup? #bowledonafreehit #battersgame 👀 #T20WC2022
— Grant Elliott (@grantelliottnz) October 24, 2022
شیئر کریں