تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اور بی جے پی کے رہنما گوتم گھمبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر باہمی سیریز نہیں ہونی چاہیئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گھمبیر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ
ایشیاکپ میں انڈیا اگر پاکستان نہیں جاتا تو بی سی سی آئی کا فیصلہ ہے، میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر باہمی سیریز ہونی چاہیئے۔ گوتم گھمبیر نے کہا کہ
جب بارڈر پر ہمارے فوجی مارے جارہے ہوں تو ہم کیسے کرکٹ میچ کھیل سکتے ہیں، میرے جواب پر کچھ لوگ ضرور سوال اٹھائیں گے کہ آپ نے کیوں ایشیاکپ میں
وقار اور وسیم اکرم کے ساتھ کمنٹری کی، جس پر انہوں نے کہا کہ میرے بس میں ہوتا تو وہ میں نہیں کرتا۔ سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ غیر ملکی کوچز بھارت صرف پیسہ کمانے آتے ہیں، انکے ہماری ٹیم کیلئے کوئی جذبات نہیں ہوتے۔