تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی مگر اس کے باوجود میچ میں خطرناک ثابت ہونے والے 3 پاکستانیوں کھلاڑیوں کی بھارتی میڈیا نے بھی تعریفیں کر دیں، بھارتی نیوز ویب سائٹ “نیوز18” کے مطابق مخالف ٹیم (پاکستان) کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،


بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے میچ ضرور جیت لیا مگر پاکستان کے 3 کھلاڑی دل جیتنے میں کامیاب رہے۔ نیوز18″ نے سب سے پہلے افتخار احمد کی تعریف کی اور لکھا کہ

افتخار احمد کی دھواں دار بلے بازی کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ، بابر اعظم اور محمد رضوان کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد نہ صرف اننگز کو آگے بڑھایا بلکہ تیزی سے رنز بھی جوڑے،

انہیں کی بدولت کچھوے کی چال سے چل رہی پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 159 رنز کرنے میں کامیاب رہی ۔انہوں نے2چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے ۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ نے


شان مسعود کی بھی کھلے دل سے تعریف کی اور لکھا کہ شان مسعود کی اننگز کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ بھارتی فاسٹ باؤلرز کے سامنے جہاں دیگر پاکستانی بلے باز کھل کر کھیل نہیں پا رہے تھے

وہیں شان مسعود ایک سرے پر ڈٹے رہے جس کی بدولت دوسرے سرے پر کھڑے کھلاڑی رنز بناتے رہے۔ شان مسعود نے 42 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست عمدہ اننگز کھیلی۔

بھارتی میڈیا نے حارث رؤف کی باؤلنگ بھی تعریف کی اور کہا کہ بھارتی ٹیم سمیت پورے بھارت کو کپتان روہت شرما، سوریہ کمار یادو سے بہت امیدیں وابستہ تھیں مگر

دونوں کو حارث رؤف نے جلد ہی پویلین کی راہ دکھا دی۔ حارث رؤف نے روہت شرما کو آؤٹ کیا جن کا کیچ افتخار احمد نے پکڑا ۔ سوریہ کمار یادو حارث کی گیند پر ہی محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اور بھارت کی 4 وکٹیں جلدی گر گئی

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں