تفصیلات کے مطابق سابق لیجنڈ کرکٹر عاقب جاوید نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران ہونے والے ٹاس کو ہی متنازعہ قرار دے دیا، نجی ٹی وی “جیو نیوز ” کے پروگرام میں بطور مہمان عاقب جاوید نے کہا کہ جب بھارتی کپتان کو ٹاس کیلئے سکہ دیا گیا تو
انہوں نے سکہ انتہائی دور پھینک دیا ، دونوں کپتان وہیں کھڑے رہے ، ایک صاحب سکے کے پاس گئے اور وہاں سے بھارتی کپتان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹاس جیت گئے ہیں ۔
عاقب جاوید نے کہا کہ کپتان میدان میں جاتے ہی کیوں ہیں ؟، اسی لئے جاتے ہیں کہ ٹاس کا سکہ دیکھ سکیں ، جب ایک تیسرے صاحب نے ہی بتانا ہے کہ ٹاس کون جیتا تو پھر کپتانوں کا
میدان میں جانے کا کیا فائدہ ؟ پروگرام میں شریک سابق وکٹ کیپر بلے باز اور کپتان معین خان نے کہا کہ ٹاس کا بہت اہم کردار ہوتا ہے ،