تفصیلات کے مطابق سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد بابر اعظم کی کپتانی پر سوالات اٹھا دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں مقدس گائے بنادی جاتی ہے کہ اس پر بات نہیں کرسکتے، ایسے ہی بابر کی کپتانی کو مقدس گائے بنادیا گیا ہے،


حفیظ نے کہا کہ لگاتار تیسرے بڑے میچ میں بابر کی کپتانی کی خامیاں نظر آئی ہیں اور ہم یہ کہتے ہیں کہ 32 سال کی عمر میں وہ سیکھ جائے گا۔ آپ کپتان ہیں تو آپ نے ذمہ داری لینی ہے،

یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں سیکھ رہا ہوں، گزشتہ سال ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ کا سیمی فائنل ہارے اس میں بھی کپتانی کی خامیاں نظر آئیں تھیں۔ حفیظ نے کہا کہ آج کے میچ میں بھی جب 7 سے 11 اوور تک

بھارتی بلےباز سست کھیل رہے تھے تو اس وقت نواز کے اوور کیوں نہیں مکمل کروائے گئے؟ کیوں اس کا آخری اوور بچایا گیا؟ آپ اتنی بڑی غلطی کیسے کرسکتے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں