تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2022 سپر 12 مرحلے کے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ویرات کوہلی نے میچ وننگ اننگز کھیلی اور پاکستان کے منہ سے میچ چھین لیا۔ شعیب اختر نے ویرات کوہلی کی تعریف بھی کی اور پاکستان کے محمد نواز کو آخری اوور کروانے کے فیصلے پر بھی تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہت اچھا کھیلا تھا لیکن ویرات کوہلی اور بھارت کو مبارک ہو۔ پاکستان ایک بولر کم کھلا رہا ہے آپ کو دبئی میں بھی یہی مسئلہ پیش آیا تھا آپ ایک پورا بولر کھلا لیں
اگر فہیم اشرف سلیکٹ ہوتے تو وہ یہ کام بخوبی کر سکتے تھے اور اگر آپ نے بولر نہیں کھلانا تو نواز کو 14 یا 15 ویں اوور میں بولنگ کروا کر فارغ کر دینا تھا
تاکہ جتنے رنز دینے ہیں وہ پہلے ہی دے دیتا۔ یہ کوچ مینجمنٹ اور کپتان کی ذمہ داری ہے کہ ایک بولر اور کھلائیں۔ پاکستان صرف کپتان کی وجہ سے ہارا