تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ میری پرفارمنس اتنی بری نہیں جتنی مجھ پر لوگ انگلی اٹھاتے ہیں، لوگ منفی بات کرتے ہیں میں اس سے مثبت پہلو نکالتا ہوں۔ میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کا میچ ہمیشہ ٹف ہی ہوتا ہے،
یہی اس کی خوبصورتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اپنا سو فیصد دوں، مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں یہاں 4 چھکے لگانے والا پہلا بیٹر بنا۔
افتخار احمد نے کہا کہ اس میچ میں ویرات کوہلی کو کریڈیٹ دینا پڑے گا، وہ زبردست کھیلے، نواز ہمارا پرفارمر ہے، اس نے ہر جگہ پرفارم کر کے میچ جتوائے ہیں، ایک میچ برا ہوگیا تو اس سے فرق نہیں پڑتا،
ہمیں پلیئرز کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ ابھی تو یہ پارٹی شروع ہوئی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ ہماری جانب سے کوئی بھی کمی رہی، بھارت کو اچھا مومینٹم مل گیا تھا۔ جسکی وجہ سے وہ جیتے